کلثوم نواز کو اپنی بیماری ثابت کرنے کے لیے جان دینا پڑی، ممکن ہے ماضی میں آپ کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہوں
کلثوم نواز کو اپنی بیماری ثابت کرنے کے لیے جان دینا پڑی، ممکن ہے ماضی میں آپ کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہوں لیکن آپ ایسا طرزِ عمل اختیار نہ کریں، ایسا رویہ رکھیں کہ کل کو آپ پی ٹی آئی کو طعنہ دے سکیں۔
یہ بات جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہی۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی آنکھ ضائع ہونے کے خدشات کی باتیں گردش کر رہی ہیں، ایسی صورتحال میں قیدی کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی کے بانی کو گھر منتقل کرنے کا بھی راستہ موجود ہے اور اسے سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
0 تبصرے