راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اور غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ علیمہ خان کی غیر ذمہ داری کے باعث گواہوں کو 37 مرتبہ پیش ہونا پڑا۔
عدالت نے وارنٹِ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے ایس ایس پی راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
0 تبصرے