جیکب آباد: سارا بلوچ اجتماعی زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کا اعلان
جیکب آباد کی رہائشی سارا بلوچ نے اجتماعی زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ملنے پر سخت قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سارا بلوچ اور اس کے شوہر نے کہا ہے کہ وہ خود کو آگ لگا دیں گے۔
سارا بلوچ پریس کلب پہنچ کر کہتی ہیں کہ تین دن گزر گئے ہیں لیکن اجتماعی زیادتی کے تین ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔
ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے وہ شدید مایوسی کا شکار ہیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ 21 فروری کو جیکب آباد کے ڈی سی چوک پر خود کو آگ لگا دیں گی۔
یاد رہے کہ سارا بلوچ کو چار ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جن میں سے تین ملزمان ابھی تک آزاد ہیں۔
0 تبصرے