مورو میں بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ورثاء اور تنظیموں کا تیسرے دن بھی احتجاجی دھرنا

مورو سانحے میں 10 ماہ سے مزدوروں اور نوجوانوں کو دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں بند رکھا گیا ہے،محسن علی رستمانی

مورو میں بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ورثاء اور تنظیموں کا تیسرے دن بھی احتجاجی دھرنا

مورو (رپورٹر) مورو میں بے گناہ شہریوں اور مزدوروں کی گرفتاری کے خلاف ورثاء ، سیاسی و سماجی تنظیموں اور معصوم بچوں نے پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا۔ رہنماؤں علی دوست رند، محسن علی رستمانی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورو سانحے میں 10 ماہ سے مزدوروں اور نوجوانوں کو دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں بند رکھا گیا ہے، جن کی ضمانتیں اور ملاقاتیں بھی بند ہیں۔ مظاهرین نے کہا کہ عید قریب ہونے کے باوجود ان کے پیارے قید ہیں، جس کے باعث گھروں میں سوگ کا ماحول ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ قیدیوں کو رہا کر کے انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر عید کے دن بھی دھرنا دیا جائے گا۔