پنجابی ایکشن فلم ”بلھا“ نے ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں دو کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایکشن، تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”بلھا“ نے صرف دو دن میں شاندار بزنس کیا ہے۔
معروف اداکار شان شاہد کی فلم ”بلھا“ نے دو دن میں 2 کروڑ 36 لاکھ روپے کا بزنس کیا، جبکہ پہلے دن 25 ہزار سے زائد افراد نے فلم دیکھی۔
متحدہ عرب امارات میں بھی فلم کو اچھا رسپانس ملا، جہاں پہلے دن 1 لاکھ 10 ہزار درہم اور دوسرے دن 1 لاکھ 20 ہزار درہم کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔
0 تبصرے