کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ سید نہال ہاشمی ایڈوکیٹ سے سینیئر سیاستدان سید نفیس حیدر نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ اس موقع پر سید نفیس حیدر نے سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور عیدالفطر کی خوشیوں کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید نفیس حیدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ سید نہال ہاشمی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے اس موقع پر نیک جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں اور صوبے کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
0 تبصرے