وارہ: گل شاہ محلے میں نوجوان کو گولیاں مار کر قتل، لاش اسپتال منتقل

23سالہ نور الدین برڑو کو اس کے پھوپھی زاد اشرف برڑو نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

وارہ: گل شاہ محلے میں نوجوان کو گولیاں مار کر قتل، لاش اسپتال منتقل

وارہ شہر کے گل شاہ محلے میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 23 سالہ نور الدین برڑو کو اس کے پھوپھی زاد اشرف برڑو نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتول کی لاش ورثا نے اٹھا کر وارہ اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کی گئی۔ مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ اشرف برڑو نے نوجوان نور الدین کو بے گناہ گولیاں مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔