یہ ہماری جنگ نہیں – برطانوی وزیر اعظم نے ایران میں زمینی کارروائی کے لیے فوج نہ بھیجنے کا اعلان کیا

یہ ہماری جنگ نہیں – برطانوی وزیر اعظم نے ایران میں زمینی کارروائی کے لیے فوج نہ بھیجنے کا اعلان کیا

لنڈن (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران میں زمینی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فوج نہیں بھیجے گا۔ لنڈن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہم اس میں شامل نہیں ہوں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے شہریوں اور خطے میں اپنے اتحادی مفادات کے تحفظ کے لیے دفاعی اقدامات کر رہا ہے اور آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، لیکن برطانیہ اس جنگ میں نہیں پھنسے گا۔