کراچی: پاکستان سپر لیگ کے دفاعی چیمپئن Lahore Qalandars کے منیجر اور شریک مالک Sameen Rana نے کہا ہے کہ بال ٹمپرنگ معاملے پر سینئر بیٹر Fakhar Zaman کا عدالت جانے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہنے والے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کراچی کے National Stadium Karachi میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے Sameen Rana نے کہا کہ بال ٹمپرنگ فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت جانا Fakhar Zaman کا ذاتی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن جو کھلاڑی اپنے مؤقف پر قائم رہتا ہے ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ Pakistan Super League اب ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے اور اسے اس مقام تک پہنچانے کے لیے سب نے محنت کی ہے۔ ان کے مطابق اس سال دو نئی ٹیموں کے اضافے سے ٹیموں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس سے مقابلہ مزید سخت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران تماشائیوں کی کمی پر افسوس ہے، تاہم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے کے میچ کراچی میں ہونے پر خوشی ہے کیونکہ یہ شہر ہمارے دلوں کے قریب ہے۔
Sameen Rana نے مزید کہا کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور ہر ٹیم کے پاس ٹائٹل جیتنے کے یکساں مواقع موجود ہیں۔
0 تبصرے