آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر ایرانی فوج کی فائرنگ، کشیدگی بڑھ گئی

آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر ایرانی فوج کی فائرنگ، کشیدگی بڑھ گئی

تہران (ویب ڈیسک) خلیج میں کشیدگی کے باعث سمندری سیکیورٹی صورتحال مزید سنگین ہو گئی، جہاں آبنائے ہرمز کے قریب دو مختلف بحری جہازوں پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ میری ٹائم ذرائع کے مطابق ایک جہاز نے اطلاع دی کہ اس پر ایران کے ساحل کے قریب تقریباً 8 ناٹیکل میل (15 کلومیٹر) مغرب میں فائرنگ کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے تمام عملہ محفوظ رہا۔ اس سے چند گھنٹے قبل ایک اور کارگو جہاز پر عمان کے قریب 15 ناٹیکل میل (28 کلومیٹر) شمال مشرق میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایم ایس سی فرانسسکا، دمام سے سنگاپور جا رہا تھا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی سمندری قوانین کے تحت کی گئی، کیونکہ متعلقہ جہاز نے جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز کیا تھا۔ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی فرانسسکا اور ایپامینونڈاس کو تحویل میں لے کر ایرانی سمندری حدود کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔