واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر فی الحال ایران پر حملے مؤخر کر رہا ہوں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت اندرونی طور پر اختلافات کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی جانب سے ہم سے کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک ملتوی رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندگان کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہ ہو جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکی فوج کو حملے نہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہنے کا بھی حکم دیا ہے۔
انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچتے۔
0 تبصرے