نامور بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

دیویانکا سیروہی کو پیر کی رات (21 اپریل) اتر پردیش میں اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا

نامور بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیویانکا سیروہی کو پیر کی رات (21 اپریل) اتر پردیش میں اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا، اہلِ خانہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ اداکارہ کے اچانک انتقال نے شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، مختلف فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ان کی وفات کے حوالے سے تاحال اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ دیویانکا کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور وہ غازی آباد میں اپنے والدین اور دادی کے ساتھ رہتی تھیں۔ انہوں نے علاقائی شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ کئی گانوں میں بطور ماڈل کام کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی تعداد میں فین فالوئنگ تھی، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 13 لاکھ سے زائد تھی۔ دیویانکا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا، جہاں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں شہرت حاصل ہوئی۔