اسلام آباد (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی قیادت اور اسکولوں پر حملے کیے ہیں اور اب دنیا کے کئی ممالک امریکہ پر اعتماد نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں بھی ایک "پیس آف بورڈ" قائم کیا ہے تاکہ پوری دنیا میں اپنی طاقت قائم کی جا سکے، اور یہ ادارہ اقوام متحدہ کے برابر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ہدف صرف ایران نہیں بلکہ پاکستان بھی ہے۔ پاکستان کو امریکہ کے مبینہ پیس بورڈ سے علیحدہ ہونا چاہیے اور ایران میں اسرائیل کا راستہ روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف ایران کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ بھی سمجھی جائے۔
0 تبصرے