امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی اسرائیلی ہم منصب اسرائیل کاٹز سے گفتگو ہوئی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف آخری حد تک کارروائی جاری رکھیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق تہران میں ایرانی حکومتی ڈھانچے کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے گئے ہیں۔
0 تبصرے