لندن (م ڈ) لندن کے مرکزی علاقے میں 5 ہزار سے زائد افراد نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مظاہرین ملبینک سے ووکس ہال میں واقع امریکی سفارت خانے تک پیدل مارچ کرتے رہے اور “ہم عوام ہیں، ہمیں خاموش نہیں کرایا جا سکتا” اور “بمباری اب بند کرو” جیسے نعرے لگائے۔
رپورٹس کے مطابق فلاحی اداروں اور ایکشن گروپس کی جانب سے ویسٹ منسٹر کے علاقے میں احتجاجی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں شریک افراد کی تعداد تقریباً 5 سے 6 ہزار کے درمیان تھی، جو خطے میں امن کا مطالبہ کر رہے تھے۔
0 تبصرے