حیدرآباد (پ ر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ Ayaz Latif Palijo نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکومت کی وجہ سے لاکھوں افراد غربت کا شکار ہو کر دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سستا خریدا گیا پیٹرول مہنگا کر کے ایک ہی دن میں اربوں روپے کی ناجائز لوٹ مار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران دو ماہ تنخواہ نہ لینے کا ڈرامہ کرنے کے بجائے کرپشن ختم کریں اور مصنوعی طور پر پیٹرول مہنگا کر کے عوام کا معاشی قتل بند کریں۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کراچی میں کوئی جھگڑا، بدامنی، خوف اور خونریزی سندھ اور سندھ کے عوام کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم اور منشیات فروشوں سے متاثرہ اضلاع کے بے روزگار نوجوان پرامن طریقے سے کراچی آ کر روزگار حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے وسائل خطرے میں ہیں، جلال پور کینال قبول نہیں اور سندھ کے دریا پر کوئی نیا کینال یا ڈیم منظور نہیں ہوگا۔ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر محکمے میں میرٹ کے بجائے رشوت کے عوض نااہل افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔
0 تبصرے