تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے دو ممالک کی پیش کردہ تجاویز مسترد کر دیں۔
ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق سپریم لیڈر نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں رد کیں، جو دو ثالث ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ یہ وقت امن کا نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ضروری ہے۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا۔
0 تبصرے