اس تقریب کے اسپیشل گیسٹ اف اونر بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری تھے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے منعقدہ پرنور افطار و ڈنر کا اہتمام گزشتہ روز مقامی حال میں کیاگیا جس میں آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی، سی آر اے کے صدر سمیر قریشی، جنرل سیکریٹری ندیم احمد ، جوائنٹ سیکریٹری عبید شاہ و دیگر عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا،افطار و ڈنر کی تقریب میں اسپیشل گیسٹ اف انر بی جی سی بخاری گروپ آف کمپنیز کے روح رواں سید امتیاز الحق بخاری ، ڈائریکٹر معاذ الحق بخاری نے مہمان خاص شرکت کی ان کے علاوہ تقریب میں مختلف سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے ترجمان، میڈیا نمائندگان اور اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب میں پولیس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب میں سی آراے کی جانب سے آئی جی سندھ کو ثقافتی وروایتی تحائف بھی دیئے گئے۔جبکہ سید امتیاز الحق بخاری کو ائی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور سی ار اے کہ صدر سمیر قریشی نے شیلڈ سے نوازا گیا دیگر پولیس افسران و ترجمانوں کو بھی ان کی خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی بی جی سی کے روح رواں سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ بابرکت ماہ کے آخری عشرے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ملک سے کرپشن کی نشاندہی کرنے میں کرائم رپورٹرز کا کردار ہر دور میں اہم رہاہے مشکل حالات میں جس طرح اپنی جان کی پروا کیے بغیر کام کرتے ہیں اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، تمام ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو تقریب سجانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھونے کہاکہ سب سے پہلے آپ تمام کو ماہ صیام کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج افطار ڈنر میں پولیس افسران، مختلف شعبہ جات کی شخصیات اور شہر بھر کے کرائم رپورٹرز موجود ہیں۔ ہمارے اچھے کاموں کو کبھی سراہا جاتا ہے اور کبھی اصلاح بھی کی جاتی ہے۔ رمضان المبارک اخوت، برداشت اور باہمی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔ پولیس اور میڈیا کے درمیان مثبت اور موثر رابطہ جرائم کی روک تھام اور عوامی آگاہی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ اور قانون کی بالادستی کے پیغام کو عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ افطار ڈنر کی تقریب باہمی روابط کے فروغ اور مل بیٹھنے کا ایک ذریعہ ہے تقریب میں اداکار سلیم افریدی شاہد ستار سب رجسٹرار نارتھ ناظم آبادٹاؤن، عامر میرانی، گڈاپ ٹاون سب رجسٹرار آفس سلیم شاہ بخاری اور دیگر موجود تھے
0 تبصرے