پاکستان کے لیے سستا تیل، روس کی بڑی پیشکش

پاکستان کے لیے سستا تیل، روس کی بڑی پیشکش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ پی خورِیف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان رابطہ کرے تو اسے سستا تیل فراہم کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کو تیل دینے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، توانائی کا شعبہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ کئی دہائیوں سے فوجی اور تکنیکی تعاون جاری ہے، ایران کا ردعمل امریکی فوجی اثاثوں کے خلاف تھا، جبکہ ٹرمپ کی پیش قدمی پر پوری دنیا حیران ہے۔ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیاسی اور سفارتی طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی قیادت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسلامی دنیا میں اختلافات پیدا کیے جا رہے ہیں۔