درآمدی تیل کے بجائے تھر کا کوئلہ استعمال کرنے کی تجویز

درآمدی تیل کے بجائے تھر کا کوئلہ استعمال کرنے کی تجویز

کراچی: اقتصادی تجزیہ نگار اے اے ایچ سومرو نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے تنازع کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد ملکی ضروریات کے لیے تھر کے کوئلے پر انحصار بڑھانا لازمی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تھر سے 2640 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، تاہم اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تھر کول ریلوے منصوبے کو 2026 تک فعال کرنا ہوگا۔ تجزیہ نگار کے مطابق تھر کے کوئلے کو بجلی کے ساتھ ساتھ سیمنٹ اور کھاد کے کارخانوں میں بھی استعمال کر کے اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مشینری کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کی جائے اور سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ مقامی توانائی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری ممکن ہو سکے۔