اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں خراب کارکردگی اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کی ہے۔
ایکس پر جاری کردہ بیان میں شاہد آفریدی نے کہا:
"سلیکشن کمیٹی میں شامل لوگوں کو خبر ہی نہیں کہ کس کھلاڑی کو کس فارمیٹ میں کپتان بنانا چاہیے۔"
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کے باوجود ون ڈے فارمیٹ کے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا۔
سابق کپتان نے مزید کہا:
"سرجری کے نام پر نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے، جب کہ اصل سرجری سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے نوجوان کھلاڑی منتخب کیے جا رہے ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت کم میچز کھیلے ہیں اور علاقائی کرکٹ کا معیار بھی ایسا نہیں کہ وہاں سے مسلسل اعلیٰ کھلاڑی نکل سکیں۔
0 تبصرے