کراچی (ویب ڈیسک): سندھ اسمبلی کے رکن نوابزادہ جام شبیر علی خان نے پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال ٹالپر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تنظیمی امور اور پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مختلف معاملات پر خیالات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
فریال ٹالپر نے کہا کہ پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے، کارکنوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے۔
0 تبصرے