تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی ہے۔
ایرانی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کہا کہ ایران صرف اپنی قوم کے جائز حقوق کے تحفظ کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ اس بات کی متقاضی ہے کہ امریکیوں کے ساتھ مذاکرات میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورۂ ایران مکمل ہو گیا ہے۔
فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی۔
0 تبصرے