ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا

ڈاکٹر خالد بخاری کی سیکریٹری کلب محمد اسلم خان سے ملاقات۔ ملاقات میں سینئر ارکان کلب مقصود یوسفی، سعید سربازی، عارف بلوچ اور ہیلتھ کمیٹی کے سیکریٹری طفیل احمد بھی موجود تھے

ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری کلب محمد اسلم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئر ارکان کلب مقصود یوسفی، سعید سربازی، عارف بلوچ اور ہیلتھ کمیٹی کے سیکریٹری طفیل احمد بھی موجود تھے۔ سیکریٹری کلب محمد اسلم خان اور سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد نے ڈاکٹر خالد بخاری کو پریس کلب کے ارکان اور صحافی برادری کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد اسلم خان نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، جو دن رات عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے اور اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کا تعاون قابل تحسین ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس تعاون سے صحافی برادری کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ ڈاکٹر خالد بخاری نے کلب کے ارکان اور صحافی برادری کے لیے سول اسپتال میں موجود تمام طبی سہولتوں اور علاج معالجے کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری نے ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال کراچی میں اراکین کلب، صحافی برادری اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات، تشخیص اور علاج کی فراہمی کے لیے دو فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فوکل پرسن اس حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور صحافیوں کو درپیش طبی مسائل کے حل میں معاونت فراہم کریں گے۔