اسلام آباد: پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی اجلاس میں شریک
پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے درمیان آزاد کشمیر کی صورت حال سے متعلق مشاورت
: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور کو پی پی اے جے کے کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے حالیہ صورت حال سے متعلق تجاویز دیں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے پی پی اے جے کے کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کی تجاویز کو سنا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آزاد جموں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کهنا تها که
پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی اور ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی،
سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں،
میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گا اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جائے گا،
0 تبصرے