کراچی؛ فیڈرل بی ایریا سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین میں 30 کروڑ کی ڈکیتی

جوہرآباد پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا

کراچی؛ فیڈرل بی ایریا سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین میں 30 کروڑ کی ڈکیتی

کراچی؛ فیڈرل بی ایریا سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین میں 30 کروڑ کی ڈکیتی جوہرآباد پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کا جائے وقوعہ کا معائنہ تفصیلی جائزے کے بعد افسران کو ہدایات جاری کردیں کیش وین طارق روڈ سے نجی بینک میں رقم پہنچانے کے لیے روانہ ہوئی تھی رضوان پارک کے قریب عملہ چائے پینے کے لیے رکا تو واردات پیش آئی چار ملزمان نے موقع پر پہنچ کر سیکیورٹی کمپنی کی وین پر قبضہ کرلیا ملزمان کیش وین کو الطاف پکوان والی گلی میں لے گئے، ملزمان نے رقم کے تھیلے دوسری گاڑی میں منتقل کرکے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی ابتدائی تحقیقات میں سیکیورٹی کمپنی کے چیف کریو واجد پر شبہ ہے واجد نے کیش کیبن کی چابیاں گارڈز سے حاصل کیں واجد نے ملزمان کو رقم تک رسائی فراہم کی