’’کوئی کیا کہتا ہے فرق نہیں پڑتا، میرا فیصلہ اہم اور آخری ہوگا‘‘ خالد مقبول صدیقی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر سخت ردعمل

’’کوئی کیا کہتا ہے فرق نہیں پڑتا، میرا فیصلہ اہم اور آخری ہوگا‘‘ خالد مقبول صدیقی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر سخت ردعمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے گورنر کو پارٹی کی مشاورت یا رائے کے بغیر تبدیل کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا گیا کہ کیا سندھ کے گورنر کی تبدیلی پر وزیراعظم یا وزیر داخلہ سے بات چیت ہوئی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہماری مشاورت یا رائے کے بغیر گورنر کو تبدیل کیا گیا۔ اپنے ساتھیوں کی جانب سے خدشات کے اظہار سے متعلق سوال پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے، اس سے مسئلہ نہیں، اگر میں نے کوئی فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ خالد مقبول صدیقی متحدہ کے بانی نہیں ہیں اور وہ خود بھی آئندہ وقت میں پارٹی چیئرمین شپ کے لیے الیکشن لڑیں گے۔