واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران اس اہم سمندری گزرگاہ کو بند کرتا ہے تو امریکہ ایران کو تباہ کر دے گا۔
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ پیغام براہِ راست ایرانی قیادت تک پہنچا دیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند کی گئی تو اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ٹرمپ نے کہا، ’’اگر آپ نے یہ راستہ بند کیا تو آپ کا ملک نہیں بچے گا اور آپ اپنے ملک تک بھی واپس نہیں پہنچ سکیں گے۔‘‘
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس (ٹول) عائد کر سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’’اگر ضرورت پڑی تو ہم آبنائے ہرمز کا کنٹرول بھی سنبھال سکتے ہیں۔‘‘
فاکس نیوز کے مطابق جب ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے یورینیم افزودگی کے حق سے متعلق بیان پر ردِعمل پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا، ’’انہیں اپنی زبان قابو میں رکھنی چاہیے، ورنہ ہم پورے ملک کا کنٹرول بھی سنبھال سکتے ہیں۔‘‘
0 تبصرے