صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، محسن نقوی، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کيا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی صدر کا طیارہ اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا، جہاں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، محسن نقوی، عطا تارڑ، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان پہنچنے پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو پھول پیش کیے۔
اس موقع پر ایرانی صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی معزز مہمان کو فضائی سلامی پیش کی۔
ایرانی صدر جس طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے، اس کا نام "میناب" رکھا گیا ہے، جو ایران میں ایک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد سے منسوب ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
0 تبصرے