واشنگٹن (ویب ڈیسک): وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحہ روانہ ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی۔
دوسری جانب ایران کی تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے منگل کو کسی بھی ایسی ملاقات یا مذاکرات کی تردید کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس ہفتے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کے لیے دوحہ جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق تکنیکی مذاکرات بھی انہی اجلاسوں کے موقع پر کیے جائیں گے۔
0 تبصرے