تہران (ویب ڈیسک): ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تدفین کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تابوت امام خمینی مصلیٰ میں رکھا گیا ہے، جہاں سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی رسومات، جو سات روز تک جاری رہیں گی، باضابطہ طور پر شروع ہو چکی ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق تقریباً 100 ممالک کے وفود آخری رسومات میں شرکت کریں گے، جبکہ مختلف ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں کی تہران آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
0 تبصرے