ڈاکٹر سہیل آفتاب نے جرمنی میں بطور پریس کونسلر عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر سہیل آفتاب نے جرمنی میں بطور پریس کونسلر عہدے کا چارج سنبھال لیا

برلن: حکومتِ پاکستان کے وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سینئر افسر ڈاکٹر سہیل آفتاب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستان کے سفارت خانے میں بطور پریس کونسلر اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر سہیل آفتاب کا تعلق انفارمیشن گروپ سے ہے اور انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے بیرونِ ملک سفارتی میڈیا امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وہ اس سے قبل مختلف اہم سرکاری اداروں میں ابلاغِ عامہ، میڈیا مینجمنٹ اور پبلک ڈپلومیسی کے شعبوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بطور پریس کونسلر ڈاکٹر سہیل آفتاب جرمنی میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، بین الاقوامی میڈیا سے روابط کو فروغ دینے، عوامی سفارت کاری کو مؤثر بنانے اور پاکستان و جرمنی کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ سفارت خانے کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی نے ڈاکٹر سہیل آفتاب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔