ایران: شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران: شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران (ویب ڈیسک): ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میڈیا نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر کے دستخط سے جاری ہونے والا پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کرنے والوں سے ضرور بدلہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای مبینہ طور پر 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے دن شہید ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ان کے خاندان کے بعض افراد سمیت ایران کے کئی اہم رہنما بھی شہید ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات 4 سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد میں منعقد کی جائیں گی، جبکہ عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی سوگ کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔