مرحومہ سابق کرکٹر اور سابق کپتان سعیداحمد مرحوم کی اہلیہ تھیں
کراچی؛ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ڈپٹی کنوینئر کارپوریٹ ریلیشن اینڈ کمیونیکیشنز ڈائریکٹر نیشن وائڈ بزنس نیٹ ورک سید تراب شاہ نے معروف خاتون تاجررہنما،سابق ایم این اے بیگم سلمیٰ احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ بیگم سلمیٰ احمد گزشتہ روز85سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں جنہیں طارق روڈ کے قبرستان میں ان کے والدین کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔بیگم سلمیٰ احمد سابق کرکٹراور سابق کپتان سعیداحمد مرحوم کی اہلیہ تھیں۔ سید تراب شاہ نے بیگم سلمیٰ احمد کی وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے خواتین کو شعبہ تجارت تک لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا جبکہ انہوں نے شپ بریکنگ کی صنعت میں اپنا لوہا منوایا۔ انہوںنے کہا کہ مرحومہ نے خواتین تاجروں کی تیار کردہ مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ سید تراب شاہ نے بیگم سلمی احمد کی وفات کو ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے انکے صاحبزادوں عارف جنجوعہ، مرتضیٰ حسین قریشی،فرہاد احمد اور صاحبزادیوں فوزیہ احمد اورصبیحہ احمد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
0 تبصرے