ضمیر مطمئن ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا، خاندانی تنازع ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں: اعجاز جکھرانی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ضمیر سے مطمئن ہیں اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر اعجاز جکھرانی نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا والوں کی پروا نہیں، انہیں اپنے رب پر یقین ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں سہولیات کا معیار بہتر نہیں تھا، تاہم اگر ان کا بیٹا اسپتال پہنچ جاتا تو ایسی صورت حال پیدا نہ ہوتی۔
میر اعجاز جکھرانی نے کہا کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں، ان کے خاندان کے افراد واقعے کی جگہ پر پہنچے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاندانی تنازع ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی صلح ہوجائے گی۔