پنوعاقل: بند پرائمری اسکول میں تعینات ایچ ایس ٹی خاتون ٹیچر ڈیوٹی سے غائب
پنوعاقل کے قریب بند پڑے پرائمری اسکول میں ایچ ایس ٹی خاتون ٹیچر کی تعیناتی اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایک کمرے پر مشتمل پرائمری اسکول راہو سانگی میں گریڈ 16 کی ایچ ایس ٹی ٹیچر کوثر پروین تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکول کئی سال سے بند پڑا ہے، جبکہ اسکول کے لیے مختص خصوصی بجٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسکول کئی برسوں سے بند ہے اور خاتون ٹیچر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کررہی ہیں۔
ایک کمرے پر مشتمل اسکول کی عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہے، فرنیچر غائب ہے جبکہ اسکول کی چاردیواری بھی منہدم ہوچکی ہے۔