منگل، 20 اکتوبر 2026
بریکنگ

کھپرو: مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے بابر علی ہنگورجو کی نمازِ جنازہ ادا

تازہ ترین 20th Oct 2026 3 مناظر
کھپرو: مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے بابر علی ہنگورجو کی نمازِ جنازہ ادا
کھپرو: مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے بابر علی ہنگورجو کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ انہیں دولہا کی طرح موڑ باندھ کر، سجا سنوار کر اور مہندی لگا کر آخری سفر پر روانہ کیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ پپراتلی صالح ہنگورجو میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ دوسری جانب بابر علی ہنگورجو کے قتل کا مقدمہ ان کے کزن عبدالجبار ہنگورجو کی مدعیت میں مری برادری کے تین افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں میرَل مری، فیاض مری اور ایوب مری سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ رات گئے درج کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ