پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی کے بجلی صارفین سے 12 ماہ تک ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج وصولی کی منظوری

تازہ ترین 21st Jun 2023 268 مناظر

اجلاس میں حکومتی اداروں کو فارما سیوٹیکل کا خام مال درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے بجلی صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج لگانے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے بجلی صارفین پر سرچارج لگانے کی منظوری دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین سے 12 ماہ میں سرچارج کی مد میں ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ وصولی کی جائے گی۔ ای سی سی نے لکڑی کی درآمد کے لیے مروجہ شرائط منسوخ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت قومی غذائی تحفظ کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی غور کیا گیا، کمیٹی نے سرکاری بجلی گھروں کو 20 ارب روپے استعمال کرنے کی اجازت دے دینے کے علاوہ آزاد کشمیر کے واجبات کی مد میں 56 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں حکومتی اداروں کو فارما سیوٹیکل کا خام مال درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور مختلف وزارتوں اور محکموں کی ضمنی گرانٹس دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ