جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا

تازہ ترین 09th Aug 2023 391 مناظر

آج 969 میگاواٹ بجلی دوبارہ نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئی

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا آج 969 میگاواٹ بجلی دوبارہ نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئی وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا نیلم جہلم ہائڈرو پاور پلانٹ کا دورہ۔ خورشید شاہ نے نیلم جہلم ہائڈرو پاور پلانٹ کی دوبارہ بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا خورشید شاہ کا کهنا هے که نیلم جہلم پاور پلانٹ بحال کرنے پر چیئرمین واپڈا اور سیکریٹری آبی وسائل کو سول ایوارڈ کی سفارش کرتا ہوں۔ نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے تمام ملازمین اور ورکرز کے لئے دو تنخواہوں کے بونس کی سفارش کرتا ہوں نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے چائنا کے دوستوں کے بھی شکر گذار ہیں۔ خورشید شاہ نے چیئرمین واپڈا کو نیلم جہلم پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقبل کرنے کی ہدایت کردی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ