عمران خان عدالت میں کس طرح پہنچے؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
عمران خان عدالت میں سخت سکیورٹی میں پیش ہوئے، اس دوران انہیں سکیورٹی گارڈز نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا تھا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انسانی بلٹ پروف شیلڈ میں پہنچے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی. عمران خان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمات میں سے تین میں ضمانت میں توسیع کی درخواست کی۔
عمران خان عدالت میں سخت سکیورٹی میں پیش ہوئے، اس دوران انہیں سکیورٹی گارڈز نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا تھا اور سکیورٹی گارڈز کی جانب سے حفاظت فراہم کرتے ہوئے بلٹ پروف شیلڈ پہنی ہوئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے چہرے اور سر کو بھی بلٹ پروف ہیلمٹ سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔