بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

گھر کے سربراہ نے بیوی کو قتل اور بچوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کرلی

دنیا 21st Jun 2023 420 مناظر

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو میاں بیوی کی لاشوں کو لٹکا ہوا پایا

بھارت میں ایک شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد بچوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا جہاں ایک سنگ دل باپ نے اپنے ہی خاندان کو پہلے قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ پولیس کاکہنا ہےکہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 42 سالہ ڈاکٹر اتل کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کے بچوں کی عمریں 9 اور 6 سال اور بیوی کی 39 سال تھی، وہ خود پیشے کے اعتبار سے جانوروں کا ڈاکٹر ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر اتل نے پہلے گھر میں بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر اپنے دونوں بچوں کو گھر کے قریب کنویں میں پھینک دیا، اس نے گھر واپس آنے کے بعد پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو میاں بیوی کی لاشوں کو لٹکا ہوا پایا، تحقیقات کرنے پر گھر سے ایک تحریری نوٹ ملا جس میں ڈاکٹر اتل نے اپنے سنگین قدم اٹھانے کی وجہ بیوی کا پرتشدد رویہ بتایا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ