جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمران خان کیساتھ ناروا سلوک پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کا سبب بنا: سابق امریکی مشیر

تازہ ترین 20th May 2023 273 مناظر

خط میں پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت پر زور کے ساتھ پاکستان میں تشددکے تمام واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکا کی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جان بولٹن نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹوں اور تناؤ بڑھانے کا سبب ہے، سویلینز کے مقدمات ملٹری کورٹس میں نہیں چلائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام کا تسلسل کسی کے مفاد میں نہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی صورتحال پر 16 کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو بھی خط لکھا ہے۔ خط میں پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت پر زور کے ساتھ پاکستان میں تشددکے تمام واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ