منگل، 20 اکتوبر 2026
بریکنگ

کوٹری میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

سندھ 20th Oct 2026 3 مناظر
کوٹری میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی
کوٹری میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی کوٹری سائٹ کے علاقے خدا کی بستی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دکان پر بیٹھے دو بھائیوں سجن چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں سجن چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا بھائی ذوالفقار چانڈیو زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ورثاء کے ہمراہ مقتول کی لاش اور زخمی کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کردیا۔ خدا کی بستی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ