رحیم یار خان: چک 123 میں افسوسناک واقعہ چھت گرنے کے باعث 8 خواتین جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

رحیم یارخان : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام امدادی تقسیم کے دوران چھت گرنے کا واقعہ پيش آيا

رحیم یار خان: چک 123 میں افسوسناک واقعہ چھت گرنے کے باعث 8 خواتین جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

رحیم یار خان: چک 123 پی یونین کونسل 114 پی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چھت گرنے کے باعث 8 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے حادثے میں جانبحق خواتین کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔رحیم یار خان کےچک نمبر 125 پی کے قریب حادثہ بے نظیر انکم پروگرام کے پیسے لینے ائی متعدد خواتین جاں بحق چکنمبر 123 پی منٹھار روڈ پر واقع بشارت ٹریڈرز جوکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکال رہا تھا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں شہناز زوجہ منور نواز (50 سال)، مریم زوجہ یار محمد (40 سال)، بختاور زوجہ فضل دین (35 سال)، انور مائی زوجہ در محمد (50 سال)، چرخی مائی زوجہ گوگی (45 سال)، پروین اختر زوجہ بشیر احمد، حلیمہ بی بی زوجہ مصطفیٰ (49 سال) اور زلیخہ بی بی زوجہ عبدالرشید شامل ہیں۔