کراچی (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری ربانی خان کاکڑ اور صوبائی سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری کی مشاورت سے پیپلز پارٹی تحصیل ساکران کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ تحصیل ساکران کی نئی کابینہ کا انتخاب پارٹی کی پالیسی اور عوامی خدمت کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔ کابینہ کے عہدیداران میں صدر تحصیل ساکران میر نوروز قلندرانی، جنرل سیکریٹری مثل خان جمالی، سینئر نائب صدر عبدالمجید شیخان آمدی، نائب صدر وڈیرہ محمد یوسف کھیازی، نائب صدر دوئم حاجی میر جان زہری، نائب صدر سوئم غلام مصطفیٰ زہری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق بندیجہ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی، فنانس سیکریٹری الٰہی بخش ملازئی، سیکریٹری اطلاعات عبدالصمد ساجدی، پریس سیکریٹری شاہنواز بندیجہ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات لیاقت علی ناروہی، جوائنٹ سیکریٹری وریام چنال، سیکریٹری کسان عبدالعزیز مینگل اور آفس سیکریٹری اسد اللہ رودینی شامل ہیں۔ میر علی حسن زہری نے نئی کابینہ کو عوامی رابطوں میں تیزی لانے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔
0 تبصرے