چین بھی مدد کر رہا ہے، مگر ایران-امریکا کے درمیان ثالثی پاکستان ہی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی

چین بھی مدد کر رہا ہے، مگر ایران-امریکا کے درمیان ثالثی پاکستان ہی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی

تہران (ویب ڈیسک): ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا سے متعلق معاملات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ جہاں ضرورت پیش آتی ہے، وہاں قطر بھی تعاون فراہم کرتا ہے۔ تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے کسی نئے ثالث کو شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو خطے میں کشیدگی اور عدم تحفظ میں اضافے پر تشویش ہے۔ بقائی کے مطابق، "ہمارے چینی دوست صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ چین بھی دیگر کئی ممالک کی طرح اس سلسلے میں مدد کر رہا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا، "فی الحال نہ ہم کسی امریکی وفد کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کے مہمان بننے والے ہیں۔"