تہران (ویب ڈیسک): ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ صرف ایک ملک تک محدود نہیں، بلکہ یہ پورے خطے اور اس کے تمام ممالک کی سلامتی کے خلاف جنگ ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران امریکی فوجی موجودگی اور خلیج فارس کے جنوبی ساحلی ممالک کی سرزمین اور فوجی اڈوں کے استعمال کے باعث خطے میں عدم تحفظ اور بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں یہ فطری امر ہے کہ خطے کے ممالک حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں اور امن و استحکام کی بحالی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
0 تبصرے