اتوار، 22 نومبر 2026
بریکنگ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

تازہ ترین 22nd Nov 2026 23 مناظر
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے جن پانچ آرڈیننسز کی منظوری دی، ان میں خیبر پختونخوا خصوصی اقدامات آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے لیے)، خیبر پختونخوا خصوصی اقدامات آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ)، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سماجی اداروں (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے جن 12 بلوں کی منظوری دی، ان میں آرکائیوز کے مواد (تحفظ اور بیرون ملک بھیجنے کے ضابطے) (ترمیمی) بل 2026، پاکستان اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026، اعلیٰ معیار کے اداروں (ترمیمی) بل 2026، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صدر مملکت نے قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان سیاحتی رہنماؤں (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دے دی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ