جمعہ، 20 نومبر 2026
بریکنگ

صوبے پورے پاکستان میں بنیں گے، خون صرف کراچی میں بہے گا، بلاول کی دھمکی کا نوٹس لیا جائے: ایم کیو ایم

تازہ ترین 20th Nov 2026 18 مناظر
صوبے پورے پاکستان میں بنیں گے، خون صرف کراچی میں بہے گا، بلاول کی دھمکی کا نوٹس لیا جائے: ایم کیو ایم
کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پورے پاکستان کو دھمکی دی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پورے پاکستان کو دھمکی دی ہے، عدالتوں کو اس معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ وفاقی حکومت اور امن و امان قائم کرنے کے ذمہ دار ادارے بھی بلاول بھٹو کے خون بہانے سے متعلق بیان کا نوٹس لیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے بلاول بھٹو پر نسلی تعصب کا الزام لگاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عزیر بلوچ سے خون بہانا ہے؟ اگر پورے پاکستان میں نئے صوبے بنانے ہیں تو پھر خون بہانے کی باتیں صرف کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے لیے کیوں کی جا رہی ہیں؟ سندھ کے شہری علاقوں میں خون بہانے والا کون ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مصنوعی اکثریت کی بنیاد پر حکمرانی کر رہی ہے، سندھ کی 65 فیصد آبادی نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے، ہم پاکستان کو کسی بھی لسانی تعصب کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رابطہ کرکے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ہمیں 29 نومبر کو ہونے والی ریلی کے حوالے س
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ