اتوار، 22 نومبر 2026
بریکنگ

بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، مذاکرات کا انحصار نئی دہلی کے رویے پر ہے: اسحاق ڈار

تازہ ترین 22nd Nov 2026 24 مناظر
بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، مذاکرات کا انحصار نئی دہلی کے رویے پر ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا انحصار نئی دہلی کے رویے پر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا واحد حل مذاکرات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ شروع ہوتے ہی انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا تھا اور انہیں صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، جبکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نیا سکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممالک کے بلاکس بنانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، آج کا پاکستان امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے گا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر پر مشتمل ’آر فور‘ ممالک کا اجلاس آئندہ ماہ جرمنی میں ہوگا، جبکہ استنبول میں ہونے والے اجلاس کے دوران یورپی ممالک کی شرکت کے بعد یہ مشترکہ تعاون کا فورم ’ای فور‘ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپ سے جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کے لیے تعاون چاہتا ہے، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ